دنیا بھر میں آداب و تسلیمات کے انداز جدا جدا ہیں

Handshake

Handshake

تحریر : صباء نعیم
دنیا بھر میں آداب و تسلیمات کے انداز جدا جدا ہیں، جو مقامی طور طریقوں کے ساتھ مذہب سے بھی جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ کہیں پر مصافحہ کرنا کافی ہوتا ہے، تو کہیں گلے ملنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کس ملک میں سلام کرنے کا بہترین طریقہ کیا ہے۔

جرمنی اپنے قریبی ملکوں کے مقابلے میں جرمنی والے ہونٹوں کے استعمال سے کراہت محسوس کرتے ہیں۔ اتنی زیادہ کہ ایک مرتبہ انہوں نے اس پر پابندی لگانے کی بھی کوشش کی۔ اس کی بجائے جرمن طریقہ ہاتھ ملانے کا ہے۔ اگر کبھی جرمنی جائیں، تو خود کو ہاتھ ملانے تک ہی محدود رکھیں۔ جاپان جاپان میں آداب کہنے کا مقبول طریقہ جھکنا ہے۔ طور طریقوں کے مطابق اس کا دورانیہ، جھکاو اور انداز مختلف ہو سکتا ہے۔

Greetings Etiquette

Greetings Etiquette

دوستوں یاروں میں تو یہ معمولی سا اور تیز ہو سکتا ہے، لیکن یاد رکھیں بزرگوں کے سامنے یہ حرکت ہر گز مت کیجیے گا۔ پورے تحمل کے ساتھ انہیں آداب کیجیے۔ فرانس فرانس میں میں گال سے گال ملا کر چومنا قومی طریقہ سلام ہے، لیکن یہ علاقوں کے اعتبار سے مختلف ہو سکتا ہے۔ جیسا کہ پیرس میں دو مرتبہ اور کورسیکا میں پانچ بار گال چومنا عام ہے۔ نیدر لینڈز، بلجیم اور سوئٹزرلینڈ اگر زیادہ جان پہچان نہیں، تو معاملہ ہاتھ ملانے اور ناگوار خاموشی تک محدود رہتا ہے، لیکن اگر آپ مکمل طور پر اجنبی نہیں، تو دائیں سے بائیں طرف تین مرتبہ بوسہ دیں۔

تھائی لینڈ تھائی لینڈ میں سلام کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے، دونوں ہاتھوں کو جوڑیں اورتھوڑا سا جھکیں۔ برازیل اپنے پڑوسیوں کی طرح برازیل والے بھی قریبی رابطے میں ہرگز نہیں شرماتے۔ علاقوں کے اعتبار سے آپ کو سامنے والے کو ایک سے تین بار بوسہ دینا ہوتا ہے البتہ غیر شادی شدہ خواتین ایک اضافی بوسہ دیتی ہیں۔ برطانیہ بے ترتیب قطاروں اور بائیں جانب کھڑے ہونے کے علاوہ برطانیہ اس معاملے میں بھی کچھ الگ ہے۔ یہ صرف ہاتھ ملانے، آنکھوں سے آنکھیں ملانے اور زیر لب کچھ کہنے پر اکتفا کرتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات و سعودی عرب متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور خلیج فارس کے چند دیگر ممالک میں ہاتھ ملانا عام ہے جبکہ یہاں ناک سے ناک ملائی جاتی ہے۔ اٹلی، سپین اور پرتگال گال پر پیار، عموماً پہلے دائیں ،پھر بائیں ،لیکن اٹلی میں اس کا الٹا، نہ صرف سپین، پرتگال، اٹلی بلکہ یورپ کے کئی ملکوں میں سلام کرنے کا مقبول طریقہ ہے۔ زیادہ تر صرف گال سے گال ملانا اور چومنے کی آواز نکالنا زیادہ مناسب سمجھا جاتا ہے۔ یونان شاید ہی یہ کہتے ہوئے آپ کے کندھے پر ہاتھ مارتا ہوں کہ ”آپ سے مل کر خوشی ہوئی”، لیکن یونان میں دو مرتبہ چومنے کے ساتھ اس تکلیف کو کم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Greetings Etiquette Style

Greetings Etiquette Style

ارجنٹینا مرد ہوں یا عورت، بوڑھے ہوں یا نوجوان طریقہ صرف ایک ہے، آپ چاہیں یا نہ چاہیں، آپ کو گلے ملنا ہوں گا اور سامنے والے کے گال پر بوسہ دینا ہو گا۔ بھارت سرزمین ہند پر آنے والے بیشتر غیر ملکی ہاتھ ملاتے ہیں ،لیکن اصل اور روایتی طریقہ دونوں ہاتھوں کو جوڑ کر، سر کو تھوڑا آگے جھکاتے ہوئے نمستے کہنا ہے۔ چین چین میں روایتی طریقہ تو جاپان کی طرح جھک کر ملنے کا ہے، لیکن حالیہ چند سالوں میں مصافحہ کرنا یعنی ہاتھ ملانا بھی عام ہو گیا ہے۔

ویسے ہماری طرح وہاں بھی تعارف کرواتے ہوئے اپنے پیشے اور جس ادارے میں کام کرتے ہیں، اس کا ذکر کرنا عام ہے۔ امریکا امریکا میں مکے سے مکا ملانا، مصافحہ، معانقہ اور ہاتھ ہلانا سب عام ہے۔ ا?پ کی مرضی ہے ،جو چاہے کریں۔

پاکستان پاکستان میں موقع کے اعتبار سے ملنے کے مختلف طریقے ہیں۔ اجنبی سے مصافحہ، عزیز سے معانقہ یعنی گلے ملنا، پھر عید کے تہوار ہوں یا کوئی خوشی کا موقع ہو ،تو گلے ملنا ضروری سمجھا جاتا ہے۔

Saba Naeem

Saba Naeem

تحریر : صباء نعیم