دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ آج سے فرانس میں سجے گا

Film Festival

Film Festival

پیرس (جیوڈیسک) 68واں کانز فلم فیسٹیول تیرہ سے چوبیس مئی تک فرانس کے شہر کانز میں اپنی رنگینیاں بکھیرے گا۔

فیسٹیول کا آغاز تیس کی دہائی میں ہوا جبکہ 1947 میں ہونے والے فیسٹیول میں پہلی بار دنیا بھر سے سولہ فلموں کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔

اس بارخلاف روایت فیسٹیول کی جیوری کے دو سربراہ مقرر کئے گئے ہیں۔ فیسٹیول میں انیس فلموں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

فیسٹیول کا آغاز ہالی وڈ فلم سٹینڈنگ ٹال سے ہو گا جبکہ آئس اینڈ دی سکائی آخری فلم ہو گی۔