دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا دن آج منایا جارہا ہے

Firefighters

Firefighters

کراچی (جیوڈیسک) فائر فائٹرز کا دن کے منانے کی ابتدا دو دسمبر انیس سو اٹھانوے کو آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے شروع ہوئی۔ فائر فائٹرز نے جنگل کی آگ کو بجھانے کے لیے اپنی زندگیوں کی پروا نہیں کی۔ پانچ فائرفائٹرز آگ کی لپیٹ میں آ کر چند ہی لمحوں میں جل کر ہلاک ہوگئے۔ مغربی ممالک میں یہ دن پہلے بھی منایا جاتا تھا۔

جبک انیس سو ننانوے سے یہ دن عالمی سطح پر منایا جارہا ہے.عالمی طور پرفائرفائٹرز کا دن منانے کا مقصد آگ بجھانے والے افراد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ فائر فائٹرزموت کا خوف کئے بغیر دوسروں کی زندگیاں بچانے کے لئے آگ میں کود جاتے ہیں۔ دن ہو یا رات آگ لگنے کی صورت میں متاثرین کی مدد کیلئے نکل کھڑے ہوتے ہیں۔

دوسروں کی مدد کرتے ہوئے فائرفائٹرز خود موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں یا پھر بری طرح جھلس جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز کی مناسب تربیت سے آگ لگنے کے واقعات میں جانی اور مالی نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔