دنیا کی بہترین افواج افغانستان میں کونسا امن قائم کر سکی ہیں۔ خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہ ہے کہ دہشتگردی کیخلاف 70 ہزار شہریوں نے جانوں کی قربانیاں دیں، 5 ہزار فوجی جوان اور افسر شہید ہوئے جن میں ایک لیفٹیننٹ جنرل بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکی حکام کو پاکستانی علاقوں کے دورے کی پیشکش کی ہے، دہشتگردی کیخلاف 1000 بلین ڈالر کی جنگ لڑی، افغانیوں کی واپسی 2 بلین ڈالر سے بھی کم خرچ کا پراجیکٹ ہے، افغان مہاجرین کو واپس بھجوانے سے یہ اعتراض بھی ختم ہو جائیگا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے پیسوں سے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی، ہم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی، دنیا کی بہترین افواج افغانستان میں کونسا امن قائم کر سکی ہیں؟ افغانستان میں بدامنی کا نقصان ہمیں ہوتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف دورہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔