دنیا کی سب سے خواندہ قوموں میں فن لینڈ سرفہرست، برطانیہ 17ویں نمبر پر

illiterate People of Finland

illiterate People of Finland

لندن (جیوڈیسک) ایک مطالعاتی جائزے کے مطابق فن لینڈ دنیا کی سب سے خواندہ قوم ہے۔ برطانیہ کا 17واں نمبر ہے، دنیا کی زیادہ پڑھی لکھی قوموں کی رینکنگ میں نورڈک ممالک سرفہرست ہیں جبکہ فن لینڈ کو تمام دنیا پر سبقت حاصل ہے اس کے بعد ناروے، آئس لینڈ، ڈنمارک اور سویڈن کو دنیا کی سب سے زیادہ خواندہ قومیں قرار دیا گیا ہے۔

دا ورلڈز موسٹ لٹریٹ نیشنس 2016′ نامی مطالعہ میں پہلی بار دنیا کے 60 سے زیادہ ممالک میں پڑھے لکھے رویے اور خواندگی کے رجحانات کا جائزہ لیا گیا۔ انڈونیشیا دنیا کی پڑھی لکھی قوموں کی درجہ بندی میں آخری 60 ویں نمبر پر ہے۔دنیا کی خواندہ قوموں کی تازہ ترین رینکنگ میں امریکہ اور کینیڈا بالترتیب نویں اور 11 ویں نمبر پر ہیں جبکہ برطانیہ فہرست میں نیچے یعنی 17 ویں نمبر پر جگہ حاصل کر سکا۔

پروفیسر ملر کے مطالعے میں پڑھی لکھی قوموں کی درجہ بندی کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ اور جرمنی کو بالترتیب چھٹا اور آٹھواں نمبر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ہالینڈ دسویں، فرانس بارہویں اور آسٹریلیا سولہویں نمبر پر ہے۔ انڈونیشیا دنیا کی پڑھی لکھی قوموں کی درجہ بندی میں آخری 60 ویں نمبر پر ہے۔