تیرے بناں جہان میں اپنا کہے گا کون

تیرے بناں جہان میں اپنا کہے گا کون
مجھ جیسے آدمی کو چاہا کرے گا کون

تم سے کوئی ہو تو پھیلیں محبتیں
تیرے بناں محبت کی پوجا کرے گا کون

تم بھی جو روٹھ بیٹھے کہہ کر میری خطا
پھر میرے تلخ مزاج کا شکوہ کرے گا کون

پھر کون ڈر کے کھولے گا شیشے کی کھڑکیاں
اور جالوں کے پیچھے سے دیکھا کرے گا کون

وہ میرا کہنا بیوفا وہ تیرا روٹھنا
وہ چٹھیوں کے آخر پر رویا کرے گا کون

پہلی نظر میں ادب سے کہہ کر مجھے سلام
پھر حال میرا پیار سے پوچھا کرے گا کون

ساگر بھلا دوں اس کو تو پھر اتنا مجھے بتا
وہ میری زندگی ہے یہ دعوی کرے گا کون

Sad Girl

Sad Girl

تحریر : شکیل ساگر