ورلڈ ٹی 20، قومی شاہین آج آسٹریلیا کیخلاف میدان میں اتریں گے

Pakistan vs Australia

Pakistan vs Australia

موہالی (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی 20 کے اہم اہم میچ میں قومی شاہین کینگروز سے ٹکرائیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے موہالی کے آئی ایس بندرہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کپتان شاہد آفریدی کو ہر خامی اور ناکامی بھلا کر میدان میں اترنا ہو گا۔ بلے باز غلطی سے باز رہیں جبکہ بولرز اور فیلڈرز بھی دل سے لڑیں کیونکہ اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔

قومی شاہینوں کو آج کی جیت سے سیمی فائنل کی امید لگے گی۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے نہ صرف کینگروز کو ہرانا ہے بلکہ آسٹریلیا اور بھارت کے میچ کا بھی انتظار کرنا ہو گا۔