ورلڈ ٹی 20، قومی ٹیم آج بنگلا دیش کیخلاف میدان میں اترے گی

Pakistan Cricket Team

Pakistan Cricket Team

کولکتہ (جیوڈیسک) بھارت میں کرکٹ کے چھوٹے فارمیٹ کے بڑے میدان لگ گئے۔ پاکستانی شاہین بنگال ٹائیگرز کے خلاف اپنی پہلی اونچی اڑان بھریں گے۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں میدان لگے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن اڑھائی بجے شروع ہو گا۔ گرین شرٹس نے میگا ایونٹ میں بنگلا دیشی حریفوں کے خلاف بڑی انٹری ڈالنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں۔

منگل کے دن تک بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں پر قابو پانے کیلئے خوب پریکٹس کی۔ کپتان سمیت ٹیم منیجمنٹ کو شاہینوں پر مان ہے۔

عامر، عرفان اور وہاب تیکھی بولنگ سے ڈرائیں گے تو احمد، عمر اور پروفیسر بلا چلائیں گے۔ خود بوم بوم بیٹنگ اور بولنگ کے اسٹائل دکھائیں گے۔