عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے چھٹی بار آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیت لیا

Novak Djokovic

Novak Djokovic

میلبرن (جیوڈیسک) ٹینس کی دنیا کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن ٹائٹل کے فائنل میں انگلینڈ کے اینڈی مرے کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ آسٹریلین اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کے شہر ملیبرون میں کھیلے گئے فائنل میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان شاندار مقابلہ دیکھنے میں آیا لیکن سربین کھلاڑی کی صلاحیتوں کے سامنے ان کے حریف اینڈی مرے کی ایک نہ چل سکی اور 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے اس مقابلے کو جوکووچ نے 6-1,7-5 اور 7-6سے جیت کر آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا۔

واضح رہے کہ یہ نوواک جوکووک کے کیریئر کا 11واں گرینڈ سلم ٹائٹل تھا اور وہ اب تک سب سے زیادہ گرینڈ سلم جیتنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔