عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیراہتمام، درگاہ حضرت ابوالبیان ماڈل ٹائون میں ناموس رسالت کانفرنس

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ: عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام ، درگاہ حضرت ابو البیان ماڈل ٹائون میں آج جمعةالمبارک کے وقت ناموس رسالت ۖکانفرنس منعقد ہوگی۔

جس میں غازی ممتاز حسین قادری کی شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت بھی کی جائے گی۔ کانفرنس کی صدارت امیر اعلیٰ ،عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی کریں گے۔

جبکہ نہ صرف گوجرانوالہ بلکہ دیگر شہروں سے بھی علماء و مشائخ عظام، ڈاکٹر ، انجنیئر، وکلاء ،صنعتکار اور سو ل سوسائٹی کے افراد کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔