ورلڈ ٹی 20، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہوں گی

Pakistan and Australia

Pakistan and Australia

موہالی (جیوڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج چھٹی کا دن ہے جبکہ کل اہم میچ میں قومی شاہین کینگروز سے ٹکرائیں گے۔

دونوں گروپس کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو گروپ ون میں ویسٹ انڈیز چار پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست، انگلش ٹیم دوسری اور جنوبی افریقہ تیسری پوزیشن پر موجود ہے جبکہ گروپ ٹو میں نیوزی لینڈ چھ پوائنٹس کے ساتھ فائنل فور مرحلے میں جگہ بنا چکی ہے۔

بھارت دوسری جبکہ گرین شرٹس تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ بنگلا دیش اور افغانستان تین تین میچوں میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں،۔

قومی شاہینوں کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے نہ صرف کینگروز کو ہرانا ہے بلکہ آسٹریلیا اور بھارت کے میچ کا بھی انتظار کرنا ہو گا۔