ورلڈ ٹی 20، آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان وارم اپ میچ ہو گا

Pakistan vs Sri Lanka

Pakistan vs Sri Lanka

کولکتہ (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں آج پریکٹس میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے کھیلا جائے گا۔

گرین شرٹس کی قیادت بوم بوم شاہد آفریدی اور لنکن ٹائیگرز کی اینجلو میتھیوز کریں گے۔ دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی متاثرکن نہیں رہی۔ کیویز نے آئی لینڈرز کو دھول چٹانے کے بعد شاہینوں کو بھی آوٹ کلاس کیا۔

پاکستان اور سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں بھی جگہ نہ بنا سکے۔ ایشیا کپ میں گرین شرٹس نے سری لنکا کو چھ وکٹ سے ہرایا تھا۔

آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان ساتویں اور سری لنکا آٹھویں پوزیشن پر ہے۔