عالمی امن کے لیے پاکستان کی کوششیں اور قربانیاں قابل تحسین ہیں، چینی سفیر

Chinese Ambassador

Chinese Ambassador

اسلام آباد (جیوڈیسک) چینی سفیر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے عالمی امن مشن میں پاکستان کی کوششیں اور قربانیاں قابل تحسین ہیں جس کی پوری دنیا بھی معترف ہے۔+

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات چینی سفیر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے عالمی مشن میں پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں اور پاکستان کی ان کاوشوں کے سب متعرف ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان عالمی امن میں بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ہمیشہ علاقائی اور بین لاقوامی امور پر مشترکہ اقدامات اٹھاتا ہے جب کہ اقوام متحدہ کے تمام فورمز پر قریبی تعاون سے دونوں ممالک ہمیشہ دوستی کی مثال قائم کرتے ہیں۔