دنیا میں ہر سال 1.250 ملین سے زائد لوگ ٹریفک حادثات میں مارے جاتے ہیں۔ شکیل احمد

Group Photo ROTARY and Traffic Rules Awareness

Group Photo ROTARY and Traffic Rules Awareness

رحیم یار خان: دنیا میں ہر سال 1.250 ملین سے زائد لوگ ٹریفک حادثات میں مارے جاتے ہیں ،ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد پیدل چلنے اور موٹر سائیکل سواروں کی ہوتی ہے۔ ٹریفک قوانین سے آگاہی اور ان پر عمل کرتے ہوئے سفر کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

روٹری کلب معاشرے میں فلاح اور بہتری کیلئے اہم اور عملی خدمات فراہم کر رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ٹریفک سارجنٹ شکیل احمد نے روٹری کلب کی میٹنگ میں گیسٹ سپیکر کے طور پر ”ٹریفک قوانین سے آگاہی اور اہمیت”کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔روٹری اسسٹنٹ گورنر ممتاز بیگ نے بتایا کہ سڑکوں پر جاں بحق ہونے والوں میں 42فیصد پیدل چلنے والے،25فیصد بغیر ہلمٹ موٹر سائیکلسٹ اور ون ویلنگ کرنے والے افراد ہوتے ہیں۔ حادثات کی روک تھام اور کمی کیلئے سڑک پر سفر کرتے ہوئے دوسروں کے حقوق کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔

پیدل چلنے والے دائیں طرف ،موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال, کاروں اور دیگر بڑی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کا تربیت یافتہ ہونا ضروری ہے۔سینئر وائس پریذیڈنٹ امجد اقبال خان، سیکرٹری احمد اویس عارف،ضیغم علی احمدنے کہا کہ روٹری ممبران پولیو آگاہی کے ساتھ ٹریفک قوانین کی اہمیت بارے بھی شعور اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر میڈم ثمینہ اشرف، جان محمد وارثی،چوہدری ریاض احمد،مدثر سہیل،ناصر محمود لالہ،ضیغم علی احمد،خواجہ ارشاد احمد،،سکندر علی چوہدری، احمد اویس عارف،،عمیر عزیز،امجد اقبال خان ،ٹریفک پولیس عملہ سمیت دیگر موجود تھے۔ ٹریفک سارجنٹ شکیل احمد دیگر ملازمین میںروٹری تحائف تقسیم کئے گئے۔