دنیا سے پولیو کے خاتمہ میں اساتذہ، والدین اور خواتین کا کردار بڑا اہم ہے۔ ڈاکٹر محمد اسلم

Rotary Club Mubarak School

Rotary Club Mubarak School

رحیم یارخان : روٹری کلب رحیم یارخان روہی کے زیرا ہتمام پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میں مبارک سکول چک 72 میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مشہور سکالر ڈاکٹر محمد اسلم نارو نے کہا کہ دنیا سے پولیو کے خاتمہ میں اساتذہ، والدین اور خواتین کا کردار بڑا اہم ہے۔

آگاہی پروگراموں میں چھوٹے بچوں اور طلباء کی شمولیت سے انسداد پولیو میں مزید آسانی پیدا ہوسکتی ہے ۔جوائنٹ سیکرٹری روٹری انٹرنیشنل برائے پنجاب و خیبر پختونخواہ و ممبر پاکستان پولیو کمیٹی ممتاز بیگ اور کلب پریذیڈنٹ احمد اویس عارف نے بتایا کہ سال 2014ء میں وطن عزیز میں306بچے پولیو سے معذور ہوئے تھے۔ محکمہ صحت ،پولیو ورکرزو دیگر اداروں کی مربوط کوششوں سے گذشتہ دو برسوں میں پولیو وائرس میں 99فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے اور رواں سال اب تک صرف پانچ بچوں میں پولیو کے مرض کی کی تصدیق ہوئی ہے۔ سال2018ء تک پاکستان کو پولیو فری بنانے میں معاشرہ کے تمام افراد کو اپنا قومی اور اخلاقی فریضہ ادا کرتے ہوئے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو انسداد پولیو کی ہر مہم میںپولیو ویکسین پلا نے میں مدد کریں۔

تقریب میں جان محمد وارثی،عمیر عزیز،ضیغم علی احمد، اساتذہ، والدین اور بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ روٹری کلب روہی کی جانب سے پولیو سٹوری بکس، کیپس، شرٹس،بیجز و سپیکنگ بکس ودیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔

محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
جوائنٹ سیکرٹری پنجاب وخیبر پختونخواہ روٹری انٹرنیشنل
ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔روٹری انٹرنیشنل
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com