دنیا بھر کی طرح پرتگال میں مقیم مسلمانوں نے رمضان المبارک شب قدر مزہبی جوش و جزبہ سے منایا

 Shab e Qadar

Shab e Qadar

لزبن (زاہد اعوان سے) دنیا بھر کی طرح پرتگال میں مقیم مسلمانوں نے رمضان المبارک شب قدر مزہبی جوش و جزبہ سے منایا رات گئے مساجد میں محافل کا سلسہ جاری رہا رمضان المبارک کی عبادات میں مشغول افراد نے اللہ سے معافی کے ساتھ ساتھ رخمت کے طلب گار رہے۔

رات بھر جاری رہنے والی عبادتوں سے مسجد القادریہ لارن زیرو، مسجد غوثیہ اودی ویلش، سنٹرل مسجد میں عوام کا ہجوم تھا ہر کو ئی گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ اللہ کی رحمت اور اپنے پیاروں کی مغفرت کے لیے عبادت میں مصروف تھا۔