ورلڈ ریبیز ڈے پر بدین میں آگاہی ریلی اور سیمینار کا انعقاد

Badin World Rabies Day

Badin World Rabies Day

بدین (عمران عباس ) ورلڈ ریبیز ڈے پر بدین میں آگاہی ریلی اور سیمینار کا انعقاد، بدین سمیت سندھ بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں تشویش ناک اضافہ ہو گیا، ضلع بھر کے سرکاری اسپتالوں میں روزانہ پچاس سے زائد سگ گزیدگی کے کیس رجسٹرڈ ہونے لگے، میونسپل انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔۔۔

ورلڈ ریبیز ڈے کے حوالے سے کتوں کے کاٹنے کے واقعیات کے پیش نظر انڈس سول اسپتال بدین میں سمینار منعقد کیا گیاجس میں انفیکشن ڈزیز اسپیشلسٹ انڈس اسپتال کراچی کی سینئر ڈاکٹر نسیم صلاح الدین نے سیمینار میں آئے ہوئے سول سوسائیٹی ، صحافی اور ڈاکٹرز کو کتوںکے کاٹنے اور اس سے بچاﺅ کی آگاہی دی، ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کا مزید کہنا تھا کہ اگر کتے کو نا چھیڑا جائے تو ان واقعیات میں واضع کمی آ سکتی ہے اور اگر خدانا خواستہ کتا کاٹ بھی لے تو دس سے پندرہ منٹ تک اس کو صابن اور پانی سے صاف کیا جائے تاکہ اس کے جراثیم ختم ہوجائیں اور فوری طور پر نزدیکی اسپتال پر پہنچ کر علاج شروع کروائے،ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے سندھ بھر میں کتے کے کاٹنے کے علاج کے مراکز کراچی میں تھے لیکن اب کراچی کے ساتھ ساتھ بدین انڈس سول اسپتال میں بھی ایک علیحدہ وارڈ شروع کیا گیا ہے جس کے بعد اب ان مریضوں کو کراچی یا پھر حیدرآباد جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اس موقع پر اسپتال میں موجود دیگر ڈاکٹرز نے بتایا کہ ضلع بھر کی سرکاری اسپتالوں میں روزانہ پچاس سے زائد کیس رجسٹر ڈ ہوتے ہیں۔

دوسری جا نب میونسپل انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ضلع بھر میں آوارہ کتوں کی تعدار میں بے تہاشااضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث آئے دن سگ گزیدگی کے واقعیات میں اضافہ ہورہاہے ، سیمنار کے بعد ایک ریلی بھی نکالی گئی جو ایک نجی اسکول پر پہنچی جہاں پر سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم نے بچوں کو کتوں سے بچنے اور کٹ جانے کے بعد کی صورتحال پر آگاہی بھی دی، سیمنار میں سول اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر کوثر میندھرو ،عبدالمنان شیخ، ڈاکٹر عباس شاہ، ڈاکٹر حسن سومرواور دیگر بھی موجود تھے۔۔۔