دنیا کا کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا، شیخ زیشان سعید

Shaikh Zeeshan Saeed

Shaikh Zeeshan Saeed

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے رہنما شیخ زیشان سعید نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا، موجودہ حکومت شرح تعلیم میں اضافہ کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، حکومت کا ویژن تعلیم کو عام کرنا ہونہار اور با صلاحیت طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے،پنجاب حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہے نوجوان نسل کو جدید علوم سے لیس کرنا حکومت کا ویژن ہے۔

پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ جیسے تعلیمی پروگراموں شروع کرکے صوبائی حکومت امیر اور غریب کے درمیان خلیج کو کم سے کم کر رہی ہے،ملک سے پسماندگی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،تعلیمی وظائف کا اجراء با صلاحیت اور کم وسائل کے حامل طلباء کے لئے خوش آئند ہے ،حکومت نے اس تاثر کو غلط ثابت کرنے کیلئے عملی جدوجہدکر رہی ہے کہ اشرافیہ کے بچوں کے لیے اعلی تعلیم کے مواقع میسر ہوں جبکہ غریب کے بچوں کو بنیادی تعلیم سے محروم رکھا جائے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں تقسیم وظائف کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکوة کمیٹیراولپنڈی کی جانب سے مورال سکالر شپ سکیم کے تحت ایک لاکھ 98 ہزار وظائف کی رقم 33 طالبات میں تقسیم کی گئی۔

ہر طالبہ کو چھ ہزار وظیفہ کی رقم تقسیم ہوئی،شیخ زیشان سعید کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ڈسٹرکٹ ذکوة کمیٹی کے توسط سے 27 لاکھ 96 ہزار کی رقم کل کالجز میں تقسیم کی جائے گی،تقریب میں پرنسپل کالج میڈم ارم اشعر، وائس پرنسپل مس ریحانہ ،چئیرمین ذکوة و عشر کمیٹی تحصیل کلرسیداں محمد طارق تاج،چئیرمین ذکوة و عشر کمیٹی کٹاریاں عابد مجید،فیلڈ آفیسر زکوة کمیٹی ضلع راوپنڈی محمد عمران نور ، پی آر او حنیف عباسی شیروز بھی موجود تھے، شیخ زیشان سعید کا کہنا تھا کہحکومت کی اچھی پالیسیوں کے باعث ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے،جبکہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے متعدد اقدامات حکومت کی گڈگورنس کا منہ بولتا ثبوت ہے، تعلیم، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں،تاکہ ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو ، اور بچوں کو روشن مستقبل کی نوید ملے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038