ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلئے شہریار خان تاحال حکومتی جواب کے منتظر

 Shahryar Khan

Shahryar Khan

لاہور (جیوڈیسک) قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ حکومتی عہدیداران سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلئے پوچھا تھا مگر حکام کی جانب سے کوئی گرین سگنل نہیں دیا گیا۔

کرکٹ کے بڑے شہریار خان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ اگر قومی ٹیم نے ایونٹ میں نمائندگی نہ کی تو آئی سی سی پاکستان کرکٹ بورڈ پر جرمانہ عائد کر سکتی ہے جیسے بنگلادیش میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں کینگرو ٹیم کی عدم شرکت کرنے پر آسٹریلیا پر کیا گیا تھا۔

شہریار خان کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے وزیر اعظم نواز شریف کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے مگر مصروفیت کے باعث وہ شرکت نہیں کر سکیں گے۔