ورلڈ ٹی 20 میں شریک کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

ICCT20 WC dopetest

ICCT20 WC dopetest

دبئی (جیوڈیسک) بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے بعد آئی سی سی نے کسی بھی تنازع سے بچنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ڈوپنگ ٹیسٹ کا مقصد ایونٹ کو الزامات سے پاک کرنااور کھلاڑیوں کو غلط ادویات کے استعمال سے دوررکھنا ہے۔

کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ میچ سے قبل ٹیم منیجر کی طرف سے فراہم کردہ ناموں پر لئے جائیں گے، جوآئی سی سی کی اینٹی ڈوپنگ کمیٹی کے زیر اہتمام واڈا کوڈ کے تحت ہونگے۔