دنیا دہشتگردی کیخلاف پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرتی ہے: اعزاز چودھری

 Aizaz Ahmad Chaudhry

Aizaz Ahmad Chaudhry

اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری اور ملیحہ لودھی نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام یکطرفہ طور پر محدود نہیں کیا جا سکتا، دنیا دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کی معترف ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے وزیر اعظم سے عالمی رہنماؤں کی ملاقاتوں کی تفصیل بتائی اور کہا پاکستان کا ایٹمی پروگرام یکطرفہ طور پر محدود نہیں کیا جا سکتا۔

سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے بتایا دہشت گردی کے خلاف دنیا کا سب سے بڑا آپریشن پاکستان نے کیا جس کی دنیا معترف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے ملاقاتوں میں عالمی رہنماؤں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی فضا سازگار ہے۔

انہوں نے کہا ایٹمی پروگرام پر کوئی دباؤ قبول نہیں ، بھارت پہل کرے ، پھر پاکستان اقدام کرے گا۔