دنیا کی فلاح بہبود اسلامی تحریکوں کی کامیابی پر منحصر ہے ،پروفیسر ابراہیم

jamat islami News

jamat islami News

کراچی (پ ر) اسلامی تحریک میں نظریہ کی سب سے زیادہ اہمیت ہے اسلامی تحریکوں کے کارکنان نظریہ کی بنیاد پر مصر، بنگلہ دیش، فلسطین و دیگر ممالک میں قربانیاں دے رہے ہیں، ہمارا کام یہ ہے کہ ہم امت مسلمہ کو جمع کریں۔ ان خیالات کا اظہار سابق سینیٹر اور سابق امیر جماعت اسلامی خیبر پختوانخواہ پروفیسر ابراہیم نے جماعت اسلامی نیوکراچی زون کے تحت منعقدہ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کے راستے پر چلنا ضروری ہے اور ہر مسلمان کو اسی پیرائے سے اپنا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، پوری دنیا میں اسلامی تحریکیں کام کر رہی ہیں یہ کام انسانیت کے لئے ضروری ہے اسلامی تحریکوں کی ناکامی سے ان کو اتنا نقصان نہیں ہوا بلکہ معاشرے کو نقصان ہوا ہے دنیا کی فلاح بہبود اسلامی تحریکوں کی کامیابی پر منحصر ہے۔ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے وزیر خزانہ کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ہم اس کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

ہمارے لوگوں کا نام کبھی کرپشن میں نہیں آیا، پروفیسر غفور احمد، عبدالستار افغانی، ڈاکٹر نذیر احمد شہید، نعمت اللہ خان جیسے رہنما ہمارا سرمایہ ہیں جن کے دامن پر کوئی داغ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے لئے بہترین موقع ہے کہ ہم عوامی سطح پر دعوتی، سماجی کام کریں اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے لوگوں کو اپنے گرد جمع کریں اور عوام الناس کو جماعت اسلامی کا حصہ بنائیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر معارف اسلامی شاہد ہاشمی نے کہا کہ اصل چیز فکر اسلامی ہے، جماعت اسلامی ایک مختلف سیاسی جماعت ہے اور اس میں لوگ رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہیں یقیناً رضاکارانہ تنظیموں میں کام کرنا مشکل ہے یہاں کسی کا کوئی مفاد نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بتدریج ترقی کے مراحل طے کرے گی کیونکہ اس کے قواعد و ضوابط مختلف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کارکنان تخلیقی کام کریں اور نئے طریقہ تلاش کریں بنیادی یونٹس میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

رکن مرکزی تربیتی کمیٹی ارشد بیگ نے درس قرآن کے دوران کہا کہ فکرآخرت ہمیشہ ہمارے متمع نظر رہنا چاہے، خوف خدا سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ نظریہ کی تبدیلی رویہ کی تبدیلی ہوتی ہے اگر معاملات کے بارے میں آپ کا نظریہ تبدیل ہوگیا تو آپ کے رویہ میں بھی تبدیلی آجائے گی، سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی ضلع وسطی محمد یوسف نے کارکنان کی ورکشاپ کرائی جس میں باہمی سماجی، معاشرتی مسائل پر روشنی ڈالی گئی، تربیت گاہ کے آخر میں امیر جماعت اسلامی نیو کراچی محمد احمد قاری نے دعا کرائی، نظامت کے فرائض قیم زون نیوکراچی حسن صدیقی نے انجام دیئے۔ تربیت گاہ میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چھوٹا میدان، جلال آباد، ناظم آباد نمبر 1 اور 3 میں بجلی کی طویل بندش کا نوٹس لیا جائے، جماعت اسلامی

کراچی 18 اپریل 2016 (پ ر) جماعت اسلامی ناظم آباد پبلک ایڈ کمیٹی کے چیئرمین محمد سلیم اور ناظم حلقہ یوسی 48 محمد اقبال نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی کرپٹ اورنااہل انتظامیہ کھلے عام ظلم و زیادتی پر اتر آئی ہے۔ چھوٹا میدان، جلال آباد اور ناظم آباد نمبر 1 اور 3 میں پیر کی صبح 4 بجے سے بجلی غائب تھی جو کہ شام 6 بجے بحال ہوسکی، جس کی وجہ سے لوگوں کے معمولات اور کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ کئی بار کمپلین کرانے کے باوجود بجلی بحال نہیں ہوسکی تھی، کے الیکٹرک کا عملہ ناظم آباد نمبر 3 میں پرابلم کا بول کر فون بند کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت اور اثرات عوام کو مزید اذیت پہنچا رہے ہیں، خصوصا ً بچے اور معمر حضرات سخت تکلیف کا شکار ہیں۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں پانی کی قلت ہوگئی ہے۔ ناظم علاقہ محمد اقبال اور چیئرمین پبلک ایڈ کمیٹی محمد سلیم نے مطالبہ کیا ہے کہ چھوٹا میدان، جلال آباد اور ناظم آباد نمبر 1 اور 3 میں بجلی کی آئے دن طویل بندش کا نوٹس لیا جائے اور کے الیکٹرک کا عملہ اپنا قبلہ درست کرے ورنہ جماعت اسلامی ہماری اہل علاقہ کے ساتھ کے الیکٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی#