یوم مئی تجدید عہد اور دنیا بھر کے مزدوروں کے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بلند کرنے کا دن ہے۔ میاں آفتاب احمد

Mian Aftab Ahmed

Mian Aftab Ahmed

اٹلی (پریس ریلیز) پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے سینر راہنما میاں آفتاب احمد نے کہا ہے کہ یوم مئی تجدید عہد کا دن ہے اوردنیا بھر کے مزدوروں کے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بلند کرنے اور شکاگو کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہر سال منایا جاتا ہے۔

یوم مئی کے حوالے سے جاری اپنی پریس ریلیز میں انھوں نے کہا کہ 1886ء میں شکاگو کے مزدوروں نے اپنی جانوں کا نظرانہ دے کر اور اپنے جھنڈوں کو لہو سے سرخ کر کے تاریخ میں اپنا نام ہمیشہ کے لیے زندہ جاوید کر دیا،ان قربانیوں کی بدولت آج دنیا بھر کے مزدور آٹھ گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں اس سے قبل مزدوروں کے لیے کوئی اوقات کار کا تعین نہ تھا ،ان محنت کشوں کی عظیم قربانیوں کی وجہ سے آج ہمارے بچوں کا مستقبل محفوظ بنا ،یوم مئی محنت کشوں کے لیے تجدید عہد کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بطور جنرل سیکرٹری مزدور یونین 15000ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرنے کی جدوجہد کرتا رہوں گا ،ہم نے ہمیشہ رنگ و نسل اورمذہب سے بالا تر ہو کر بات چیت کی سیاست پر یقین رکھتے ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ آج پھر دنیا بھر کے مزدوروں کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے اور اپنی یکجہتی سے ثابت کرنا ہے ہے کے جب مزدور اتحاد کر لیں تو پھر سامراجی طاقتیں مٹ جاتی ہیں۔