ورلڈ الیون کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

National Team

National Team

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگلے ماہ ستمبر میں دورہ کرنے والی انٹرنیشنل کرکٹرز پر مشتمل ورلڈ الیون کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کپتانی کے فرائض سرفراز احمد ہی سرانجام دیں گے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد عامر، رومان رئیس، عثمان شنواری اور سہیل خان قومی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان، فہیم اشرف، محمد نواز، حسن علی، عامر یامین، فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، عمر امین اور عماد وسیم بھی ٹیم کا حصہ ہونگے۔