فضائل و عبادت شب قدر

Shab e Qadar

Shab e Qadar

تحریر : حافظ کریم اللہ چشتی پائی خیل ضلع میانوالی
اللہ رب العزت نے جن و انس کومحض اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے۔خوش نصیب ہیں وہ لوگ جواپنی زندگی اللہ پاک اوراسکے محبوب ۖکی رضا کے مطابق گزارتے ہیں ۔اللہ پاک اوراسکے حبیب ۖکی رضاکے لئے دین اسلام ِ کے ہر حکم پرعمل کرتے ہیں ۔حکم خداوندی کے ساتھ حضور سرور عالمۖکی ہرسنت مبارکہ کواپناتے ہیں۔انسان ساراسال اللہ پاک کی عبادت کرتا رہتا ہے پرَجومزہ اورسکون ماہِ رمضان کی عبادت کاہے وہ سال کے کسی دوسرے مہینے میں نہیں ۔ پھرماہ رمضان کی آخری عشرہ میں عبادت کاجومزہ ہے وہ کسی اورمہینے کے دنوں اورراتوںمیں نہیں کیونکہ ماہ رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں لیلة القدرہے جوامت محمدیہۖ کے لیے اللہ پاک کی طرف سے خصوصی انعام ہے۔

1۔ام المومنین سیدتناحضرت عائشة الصدیقہ روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہۖجتنی عبادت رمضان کے آخری عشرے میں کرتے تھے اتنی دوسرے دنوں میں نہیں کرتے تھے۔(مسلم )
2۔ام المومنین سیدتناحضرت عائشة الصدیقہ روایت کرتی ہیں کہ(رمضان المبارک کاجب) آخری عشرہ آتاتورسول اللہ ۖ اپناتہبند مضبوط باندھ لیتے( یعنی عبادت کے لئے تیارہوجاتے )راتوں کوخودبھی جاگتے اورگھر والوںکوبھی جگاتے۔(بخاری شریف)
3۔جوشخص اس رات میں دورکعت نفل اس طرح پڑھے کہ ہررکعت میں سورة الفاتحہ کے بعدسورة الاخلاص سات مرتبہ پڑھے نوافل پڑھنے کے بعدیہ وظیفہ “اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ الْعَظِیْمِ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّاھُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ”۔سترمرتبہ پڑھے انشاء اللہ اس نمازکو پڑھنے والا اپنے مصّلے سے نہیں اٹھے گا کہ اللہ پاک اس کے اوراسکے والدین کے گناہ معاف فرماکرمغفرت فرمادے گااور فرشتوںکوحکم دے گاکہ اس کے لئے جنت آراستہ کرواور فرمایا کہ وہ جب تک تمام جنتی نعمتیں اپنی آنکھ سے نہ دیکھ لے گااس وقت تک موت نہ آئے گی۔مغفرت کے لئے یہ نمازبہت افضل ہے۔

4۔جوشخص دورکعت نماز نوافل یوں پڑھے کہ ہررکعت میں الحمدشریفکے بعداِنَّاانزلنٰہ ایک بارقُل ہوُاللّٰہ احدتین بارپڑھے تواللہ تعالیٰ اسکوشب قدر کاثواب عطاکریگااوراسکے نفل قبول فرمائے گااوراسکوحضرت ادریس ،حضرت شعیب ،حضرت ایوب ،حضرت دائوداورحضرت نوح کی عبادت کاثواب عطا فرمائے گااوراسکوجنت میں مشرق سے مغرب تک ایک شہرعنایت فرمائے گا ۔

5۔جوشخص٢٧شب قدرکوبارہ رکعت نمازتین سلام سے پڑھے کہ ہررکعت میں بعدسورة الفاتحہ کے سورة القدرایک ایک مرتبہ سورة الاخلاص پندرہ پندرہ مرتبہ پڑھے بعدسلام کے ستر مرتبہ استغفارپڑھے اللہ تعالیٰ اس نمازکے پڑھنے والے کونبیوں کی عبادت کاثواب عطافرمائے گا۔
6۔جوکوئی ٢٠رکعت نوافل اس طرح پڑھے کہ ہررکعت میں سورة الفاتحہ کے بعداکیس بارسورة الاخلاص پڑھے وہ اپنے گناہوں سے اسطرح پاک ہوجائے گاجیسے ابھی ماں کے پیٹ سے پیداہواہو۔(تذکرة الواعظین)جس شخص نے شب قدرمیں تین مرتبہ کلمہ شریف یعنی لاالٰہ الااللّٰہ محمدالرسول اللّٰہ پڑھاتوپہلی مرتبہ پڑھنے سے اللہ تعالیٰ مغفرت دوسری مرتبہ پڑھنے سے جہنم سے آزاداورتیسری مرتبہ پڑھنے سے جنت میں داخل فرمادیتاہے۔٭جس شخص نے شب قدرمیں ثواب کی نیت سے قیام کیااس کے اگلے پچھلے تمام گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔٭جوشخص رمضان شریف کی ستائیسویں شب میں نمازکی نیت سے غسل کرے گااللہ تعالیٰ پائوں دھونے سے پہلے پہلے اس کے تمام گناہ بخش دے گا۔٭آقاۖنے فرمایاکہ جوشخص شب قدرکوعبادت کرے گاقیامت کے دن میں اسکوجنت میں لے جانے کاضامن ہوں۔٭اگرتم چاہتے ہوکہ تمہاری قبرنورسے روشن ہوتوشب قدرمیں عبادت کرو۔٭جوشخص ستائیسویں رات کوزندہ رکھے گایعنی عبادت کرے گاتواللہ تعالیٰ اس کے لئے ستائیس ہزارسال کاثواب لکھتاہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھربناتاہے جن کی تعداداللہ تعالیٰ ہی جانتاہے جس شخص نے لیلة القدرمیں تھوڑی دیرعبادت کرلی وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ محبوب ہے ساری زندگی روزہ رکھنے سے اورقسم ہے مجھے اس ذات کی جس نے مجھے برحق نبی بناکربھیجاہے کہ بے شک شب قدرمیں ایک آیت پڑھناباقی راتوں میں پورے قرآن پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ تراورپسندیدہے۔٭شب قدرمیں آسمان کے دروازے کھلے رہتے ہیں جوبندہ شب قدرمیں نمازپڑھتاہے تواللہ تعالیٰ اس کوہرایک تکبیرکے بدلے میں جنت میں ایک ایساسایہ داردرخت عطافرمائے گاکہ اگرچلنے والاسوسال تک اسکے سائے میں چلتارہے تواس درخت کاسایہ ختم نہیں ہوگا۔اورہررکعت کے بدلے ایک مکان جنت میں موتیوں یاقوت وزبر جداورلئولئوکاعطافرمائے گا۔اورہرسلام کے بدلے میں جنتی چادروں میں سے ایک چادرعطافرمائے گا۔(درة الناصحین)
حضرت علی المرتضیٰ شیرخدافرماتے ہیں کہ جوشخص شب قدرمیں بعدنمازعشاء سات مرتبہ اِنَّااَنْزَلْنٰہ پڑھے اسے ہرمصیبت سے نجات ملے ۔ہزارفرشتے اس کے لئے جنت کی دعاکرتے ہیں ۔٭ستائیسویں شب کوسورة الملک سات مرتبہ پڑھنامغفرت گناہ کے لئے بہت فضیلت کی بات ہے ۔٭حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ رسول اللہۖنے ارشادفرمایاجوشخص شب قدرمیں دورکعتیں اس طرح پڑھے کہ ایک مرتبہ سورة الفاتحہ اس کے بعدسات مرتبہ سورة الاخلاص پھرسلام پھیرنے کے بعدسرمرتبہ استغفراللہ …….واتوب الیہ تک پڑھے تواس کاپڑھنے والامصلے سے نہ اٹھ پائے گاکہ اللہ تعالیٰ اس کے اوراس کے والدین کے گناہوں کومعاف فرمادے گا۔٭جوشخص چاررکعت نمازنفل اس طرح پڑھے کہ ہررکعت میں سورة الفاتحہ کے بعدسورة القدرایک باراورسورة الاخلاص ستائیس بارپڑھے تواپنے گناہوں سے ایساپاک ہوجاتاہے۔جیسے کہ وہ ماں کے پیٹ سے آج پیداہواہے ۔اوراللہ تعالیٰ اس کوجنت میں ہزارمحل عطافرمائے گا۔٭ جوشخص چاررکعت نمازنفل اس طرح پڑھتاہے کہ سورة الفاتحہ کے بعدسورة القدرتین باراورسورة الاخلاص پچاس باراورسلام کے بعدسجدے میں جاکرایک بارپڑھے سبحان اللّٰہ والحمدللّٰہ ولاالٰہ الااللّٰہ واللّٰہ اکبرپھردعامانگے تودعاقبول ہوگی اورتمام گناہ معاف ہونگے۔٭جوشخص بیس رکعت نمازنفل دودورکعت کرکے پڑھے اورہررکعت میں سورة الفاتحہ کے بعد 21بارسورة الاخلاص پڑھے اس نمازکے پڑھنے سے بے شماربرکتیں حاصل ہوں گی۔

اس رات صلوة التسبیح پڑھنابہت افضل ہے حدیث مبارکہ میںہے کہ نبی کریم ۖ نے حضرت عباس سے فرمایااے چچا!کیامیں آپکوعطانہ کروں آپکے ساتھ احسان نہ کروںایک روایت میں ہے کہ آپکے ساتھ نیک سلوک نہ کروں آپکونفع نہ پہنچائوںانہوں نے عرض کیایارسول اللہۖ !کیوں نہیں(ضرورنوازیے) آقاۖنے فرمایاکہ دس باتیں آپ کوبتاتاہوں توجب یہ آپ کریں گے تواللہ پاک آپ کے اگلے پچھلے،نئے،پرانے جوغلطی سے کیے جوقصداًجان بوجھ کرکیے ظاہراورباطن میں کیے اللہ پاک سب گناہ بخش دے گا آقاعلیہ الصلوة والسلام نے فرمایااسکو روزانہ پڑھواگرایسانہ ہوسکے توجمعہ کے دن پڑھویہ بھی نہ ہوسکے تواس نمازکومہینہ میں ایک بار پڑھواگریہ بھی نہ ہوسکے تواس نمازکوسال میں ایک بارپڑھویہ بھی نہ ہوسکے تواسکوعمرمیں ایک بارپڑھ لوچارکعت نفل کی نیت باندھیں اورثناء کے بعدپندرہ دفعہ یہ تسبیح (سبحان اللّٰہ والحمدللّٰہ ولاالٰہ الااللّٰہ واللّٰہ اکبر)پڑھیں پھرسورة الفاتحہ (الحمدشریف)اورسورة پڑھ کررکوع میں جانے سے پہلے ہاتھ باندھے دس دفعہ یہی تسبیح پڑھیں پھررکوع میں جائیں اور سبحان ربی العظیم کہنے کے بعددس باریہی تسبیح پڑھیں پھررکوع سے اٹھیں اورربنالک الحمدکے بعدکھڑے کھڑے دس بارپھر سجدے میں جائیں اورسبحان ربی الاعلیٰ کے بعددس باریہی تسبیح پڑھیں پھرسجدے سے اٹھ کربیٹھیں اورجلسہ میں اللہ اکبرکے بعددس باراس کے بعددوسراسجدہ کریں اورسبحان ربی الاعلیٰ کے بعددس باراب دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہوں اورپندرہ باریہی تسبیح پڑھ کر باقی سب کچھ پہلی رکعت کی طرح اس میں بھی پڑھیں اورجب دوسری رکعت میں دوسرے سجدے کے بعدالتحیات کے لیے بیٹھیں تو تشھداور درودشریف پڑھنے کے بعدتیسری رکعت کے لئے اٹھیں اورپہلی رکعت میں ثناء کے بعدپندرہ باراسی طرح چاروں رکعتیں پوری کریں، واضح رہے ہررکعت میں 75باریہی تسبیح پڑھنی ہے اورچاروں رکعتوں میں 300مرتبہ ہوگی۔اللہ پاک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Hafiz Kareem Ullah Chishti

Hafiz Kareem Ullah Chishti

تحریر : حافظ کریم اللہ چشتی پائی خیل ضلع میانوالی

0333.6828540
فضائل و عبادت شب قدر