پہلوان گوٹھ اور اولڈ ایریا میں بلدیاتی مسائل کے انبار سے عوامی میں شدید بے چینی

Dumpsters

Dumpsters

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق مشاورت کونسلر نور محمد انگریز نے پہلوان گوٹھ ،اولڈ ایریا میں عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے بلدیاتی اداروں کی مسلسل نظر انداز کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلوان گوٹھ اور ملحقہ آبادیوں کو اداروں کی جانب سے مستقل بنیادوں پر نظر انداز کرنا سمجھ سے بالا تر ہے عرصہ دراز سے صفائی وستھرائی کے ناقص نظام اور فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کی وجہ سے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے پیپلز پارٹی کے رہنماء نور محمد انگریز نے صوبائی وزیر بلدیاتی سید ناصر حسین شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ایکشن لیتے ہوئے پہلوان گوٹھ کے عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیں۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنماء بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سابق مشاورتی کونسلر نور محمد انگریز نے اقبال حسین طوری بنگش کی قیادت میں پہلوان گوٹھ کے عوامی وفد کے ہمراہ پہلوان گوٹھ اور ملحقہ آبادیوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا نور محمد انگریز نے کہاکہ پہلوان گوٹھ محرم الحرام کے دوران انہتائی حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے یہاں موجود درجنوں امام بارگاہیں موجود ہیں جس کی شاہراہ پر کچرے کے انبار ،تجاوزات کی بھر مار اور اسٹریٹ لائٹس بند ہیں۔

جس کی دورستگی پر متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے لہذا اداروں سے مطالبہ ہے کہ محرم الحرام سے قبل پہلوان گوٹھ کی شاہراہ جو کہ عشرہ محرم کے جلوس کا روٹس ہے اس پر صفائی وستھرائی ،تجاوزات ختم کئے جائیں اور روشنی کے انتظامات کو بہتر کیا جائے نور محمد انگریز نے کہاکہ پہلوان گوٹھ کے اندرونی آبادیوں میں سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے گلیاں گندے پانی کے تالاب میں تبدیل ہیں سیوریج سسٹم کی درستگی کے حوالے سے فوری اقدام کیا جائے۔