رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان کی تشکیل نو، ممتاز اعوان مرکزی معاون خصوصی منتخب

Talagang

Talagang

تلہ گنگ: رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان سپریم کونسل کی سفارشات پر مرکزی کابینہ کی تشکیل نو کی گئی ہے جس کے مطابق ممتاز حیدراعوان تلہ گنگ کو مرکزی معاون خصوصی جبکہ بیگم صفیہ اسحاق کو خواتین ونگ پنجاب کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان کے صدر عبدالغنی شہزاد،مرکزی معاون نسیم الحق زاہدی و دیگر نے نو منتخب عہدیداران کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ ملک کے اسلامی تشخص کے ساتھ ساتھ علمی ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اراکین وعہدیداران کام جاری رکھیں گے۔آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی کے صدر ہارون عباس و دیگر نے بھی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان کے نو منتخب عہدیدارصحافتی اقدار کی ترویج اور کالمسٹ برادری کے مسائل کو حل کروانے کے ساتھ ساتھ ملکی استحکام ،قیام امن ،مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے بھی اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

نو منتخب عہدیداران آزادی صحافت کے فروغ، پاکستان کے نظریاتی تشخص کی حفاظت اور کالم نگاروں کے حقوق کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔