رانگ نمبر بھی بھارت میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی

Wrong Number

Wrong Number

کراچی (جیوڈیسک) پاکستانی فلموں کو بھارت میں ریلیز کرنے کے لیے عرصہ سے جاری کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں اور اب پاکستانی فلمیں بھی بھارتی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔

حال ہی میں پاکستانی فلم ’’ بن روئے‘‘ بھارت کے مختلف شہروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی جہاں بھارتی فلم بینوں نے پاکستانی فلم کا شاندار خیر مقدم کیا اور فلم دیکھ کر خوشی کااظہار کیا، ایک اور پاکستانی فلم ’’رانگ نمبر‘‘ بھی انڈیا میں نمائش کے انتظامات کیئے جاچکے ہیں۔

اس فلم کے پروڈیوسر حسن ضیاء نے گزشتہ دنوں بھارت کا دورہ کیا اور وہاں کی فلم اور سنیما انڈسٹری کی اہم شخصیات سے ملاقات کی،جس کے بعد اس بات کے امکانات ہیں کہ یہ فلم بھی رواں ماہ میں بھارت کے سنیماؤں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی،مزید پاکستانی فلموں ہلہ گلہ، دیکھ مگر پیار سے اور جوانی پھر نہیں آنی بھی بھارتی سنیماؤں میں نمائش کے لیے پیش کرنے کے لیے معاملات طے کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال سے پاکستان اور بھارت کی فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات اس کوشش میں مصروف تھے کہ دونوں ممالک کے درمیان فلموں کے تبادلے کے سلسلے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔