این آراو میری بہت بڑی غلطی تھی، پرویز مشرف

Parvez Musharraf

Parvez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین وسابق صدرپرویزمشرف نے کہاہے کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی جماعتیں عوام کی نمائندہ نہیں ہیں اسلئے ملک میں تیسری سیاسی قوت کی اشد ضرورت ہے۔

عمران خان کا 2013 کے انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کی تحقیقات کامطالبہ بالکل مناسب تھا،پی ٹی آئی کے تین حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعدکارزلٹ سے قوم حقیقت جان گئی ہے،این آر اومیری بہت بڑی غلطی تھی،اپنے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ جب ملک میں جمہوریت کاتسلسل نہیں ہوتاقوم بدحال اورملک ڈوب رہاہوتاہے تواس وقت لوگ فوج کی طرف بھاگتے ہیں۔

اسلئے پاکستان میں تین مرتبہ مارشل لاء لگے ہیں،انہوں نے کہاکہ اسوقت پاکستان کی سیاسی جماعتیں عوام کی نمائندہ نہیں اوران پرکرپشن کے الزامات ہیں،منافقوں کااقتدارہے،اسوقت ملک میں تیسری سیاسی قوت کی اشدضرورت ہے اسلئے ملٹری اورسول اداروں کوملکرکام کرناہو گا، مشرف نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کوملک کے بارے میں سوچناہوگاکہ کس طرح سے برائی اور دہشتگردی کاخاتمہ کرکے عوام کی بھلائی کیلئے کام کئے جائیں۔