یامی گوتم کی فلم ’صنم رے‘ کا باکس آفس پر25 کروڑ سے زائد بزنس

Movie Sanam Re

Movie Sanam Re

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم’صنم رے ‘نے باکس آفس پر ایک ہفتے میں 25 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

12فروری کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی یہ فلم 20 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی تھی۔

رومانس سے بھرپور اس فلم کی کاسٹ میں یامی گوتم کے علاوہ پلکٹ سمراٹ اور اروشی روٹیلا بھی شامل ہیں جبکہ اس فلم کی ہدایت کار دیویا کھوسلا کمار ہیں۔

فلم میں مشہور پاکستانی گلوکارفلک شبیر کے علاوہ تلسی کمار، ارجیت سنگھ، انکت تیواری اور امال ملک نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔