یاسر مطلوب کیانی کی سربراہی میں دن رات محنت کے بعد ٹاپ ٹین اشتہاری ملزمان کی فہرست میں شامل دو خطرناک ملزمان گرفتار

Accused Arrested

Accused Arrested

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر مطلوب کیانی کی سربراہی میں دن رات محنت کے بعد ٹاپ ٹین اشتہاری ملزمان کی فہرست میں شامل دو خطرناک ملزمان گرفتار، اشتہاری ملزم تنویر احمد کو سات سال بعداندرون سندھ نوشہرو فیروز سے جبکہ ملزم فقیر احمد عرف طارق خان کو بائیس سال کے پی کے سے گرفتار کرلیا گیا۔

اغواء برائے تاوان میں ملوث اشتہاری ملزم تنویر احمد ولد جمرود خان ساکن چھاچھی محلہ واہ کینٹ کو سات سال بعد اندرون سندھ میٹھانی نوشہرو فیروز سے گرفتار کیا گیا ملزم نے سات سال قبل 23 جون 2010 کوبارہ سالہ محمد ارسلان کو تاوان کی غرض سے اغواء کیا۔

ایس ایچ او یاسر کیانی نے پولیس کے اعلیٰ افسران کی ہدائت پر تینیکی بنیادوں پر تفتیش شروع کی ، ایس ایچ او کے مطابق ملزم اندورن سندھ روپوش ہوگیا تھا پولیس نے موجودہ لوکیشن ٹریس کر کے اسکا گھیرا تنگ کیا ، اور ریڈ کر کے خطرناک اشتہاری ملزم کو سات سال بعد گرفتار کر لیا ملزم کو اڈیالہ جیل شناخت پریڈ کے لئے منتقل کردیا گیا۔

دوسری کاروائی میں پولیس نے ڈکیتی اور قتل سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم فقیر احمد عرف طارق خان کو اکوڑہ خٹک خیبر پختون خوا سے بائیس سال بعد گرفتارکیا، ملزم فقیر نے 01 نومبر1995 کوواہ کینٹ کے علاقہ آصف آباد میں منیر حسین شاہ کو ڈکیتی کے دوران مذاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

ملزم کی بابت بتایا جاتا ہے کہ اس نے اپنا نام تبدیل کیا اور کے پی کے میں روپوش ہوگیا، نام تبدیل کرنے کے باوجود پولیس نے ملز م تک رسائی حاصل کی اورکو اکوڑہ خٹک سے بائیس سال بعد گرفتار کیا اور ملزم کو شناخت پریڈ کے لئے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038