یاسر شاہ کا کیرئیر تباہ ہونے سے بچ گیا، صرف 3 ماہ کی پابندی عائد

Yasir Shah

Yasir Shah

دبئی (جیوڈیسک) ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ پر صرف 3 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

آئی سی سی نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے معاملے پر لیگ اسپنر یاسر شاہ کا موقف تسلیم کرتے ان پر صرف 3 ماہ کی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے اس حوالے سے تفصیلی فیصلہ بھی جلد جاری کردیا جائے گا۔ آئی سی سی کے فیصلے کے مطابق یاسر شاہ 27 مارچ سے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 27 دسمبر کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر آئی سی سی نے یاسر شاہ پر ہر قسم کی انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی جس پر یاسر شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل میں اپیل کی تھی کہ انھوں نے غلطی سے اپنی اہلیہ کی بلڈ پریشر کی ادویات استعمال کر لی تھیں لہذا ان پر پابندی عائد نہ کی جائے۔