یاسر شاہ کی معطلی نے وقار یونس کو ایک بار پھر سعید اجمل کی یاد دلا دی

Saeed Ajmal

Saeed Ajmal

کراچی (جیوڈیسک) یاسر شاہ کی معطلی نے کوچ وقار یونس کو ایک بار پھر سعید اجمل کی یاد دلا دی۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے ایک بیان میں کہا کہ میں قومی ون ڈے ٹورنامنٹ میں آف اسپنر کو بولنگ کرتے دیکھنا پسند کروں گا۔

یاد رہے کہ ایکشن کی تبدیلی نے سعید اجمل کو بے اثر بنا دیا، اس وجہ سے وہ قومی ٹیم سے باہر ہیں، ان کی غیرموجودگی میں یاسر شاہ نے عمدہ بولنگ سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا، مگر مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے سبب وہ پابندی کا شکار ہو چکے ہیں۔