نئے مالی سال کے آغاز سے قبل ہی عوام سے ٹیکسز کی وصولی شروع

Tax

Tax

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیا مالی سال یکم جولائی سے شروع ہو گا لیکن عوام سے نئے ٹیکسوں کی وصولی ایک ہفتہ پہلے ہی شروع ہو گئی۔ کپڑوں، جوتوں، پانی اور موسیقی کے آلات پر 11 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کر دی گئی۔ 4 ہزار 471 اشیاء کے لئے کسٹم ڈیوٹی میں رد و بدل کیا گیا ہے۔

خودکار ہتھیاروں پر بھی 16 فیصد کسٹم ڈیوٹی نافذ کر دی گئی ہے۔ ریلوے کے سامان کے لئے ڈیوٹی کم کر کے تین فیصد کر دی گئی ہے جبکہ جہازوں اور ان کے پرزہ جات پر کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔

ٹیکسٹائل کے شعبے میں 42 اشیاء کی ڈیوٹی میں رعایت جبکہ اسپتالوں اور خیراتی کاموں کے لئے بھی سامان پر ڈیوٹی صفر کر دی گئی ہے۔