سال نو کا تحفہ ، حکومت نے پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا

Oil

Oil

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ ایک ماہ کیلئے پیٹرول اور ہائی اوکٹین کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آٹھ روپے انتیس پیسے فی لیٹر تک کمی کردی گئی ۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اکتیس جنوری تک پیٹرول کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 76 روپے 26 پیسے اور ہائی اوکٹین 80 روپے 66 پیسے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 80 روپے 79 پیسے ، مٹی کا تیل 8 روپے 7 پیسے کمی کے بعد 48 روپے 25 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 8 روپے 29 پیسے کمی کے بعد 44 روپے 94 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔