2 سال بعد درآمدی پرزہ جات پر ٹیکس میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نئی آٹو پالیسی کی منظوری دی گئی۔ تاجر ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی 31 مارچ تک توثیق بھی کر دی گئی۔

پی آئی اے کیلئے بھی 5 ارب روپے کی حکومتی ضمانت منظور کر لی گئی۔ آٹو پالیسی کے مطابق دو سال کے بعد درآمدی گاڑیوں اور پرزہ جات پر ٹیکس 10 فیصد کم ہو جائے گا۔

گاڑیاں بنانے کے نئے کارخانوں کے لئے بھی ٹیکس میں رعایتیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پالیسی کے تحت مقامی گاڑیوں کی صنعت کو فروغ دیا جائے گا۔ نئی پالیسی میں تین سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت بدستور رہے گی۔