گزشتہ مالی سال پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 5 فیصد کمیc

Petroleum Products

Petroleum Products

کراچی (جیوڈیسک) مالی سال 2017-18 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 5 فیصد کمی، پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 25 ملین ٹن کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 5 فیصد کی کمی آئی ہے۔ اس دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 25 ملین ٹن کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو گزشتہ 5 سال کے دوران سب سے زیادہ رہی ہے۔

او سی اے سی کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کمی کا بنیادی سبب فرنس آئل کی فروخت میں کمی ہے جس سے پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت میں 5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔