ایک سال کے دوران واپڈا پر قرضوں کا بوجھ 56 ارب تک پہنچ گیا

Wapda

Wapda

کراچی (جیوڈیسک) ایک سال کے دوران واپڈا پر قرضوں کا بوجھ 19 ارب روپے سے بڑھ کر 56 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

واپڈ پر قرضوں کا بوجھ بڑھنے لگا ، صرف ایک سال میں ادارے نے 37 ارب روپے کے مزید قرض لیے ، اس طرح کُل قرضوں کا حجم 19 ارب روپے سے بڑھ 56 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

مالی سال 2016 میں واپڈا نے ہائیڈرل پاور میں منافعے کی مد میں خیبر پختون خوا حکومت کو 30 ارب روپے ادا کیے۔

سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران پی آئی اے کا قرض 80 ارب روپے سے بڑھ کر 100 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ پاکستان سٹیل مل پر مجموعی قرضوں کا حجم 43 ارب روپے رہا۔