5 سال کے دوران بھارتی فضائیہ کے 20 جنگی طیارے تباہ ہو گئے

Indian Air Force, Warplanes Crashes

Indian Air Force, Warplanes Crashes

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں لڑاکا طیاروں کے پائلٹ کی ناقص تربیت کے باعث گذشتہ 5 سال کے دوران انڈین ایئر فورس کے 20 لڑاکا طیارے تباہ ہوچکے ہیں۔ طیاروں کے حادثات میں اضافے کی وجہ پائلٹ ٹریننگ پر سمجھوتہ ہے۔

ہندوستانی ایئرفورس کو پائلٹس کی ابتدائی تربیت کیلئے ماہر ٹرینرز کی بھی کمی کا سامنا ہے۔

ہندوستانی ائرفورس کے ترجمان ونگ کمانڈر ایس ایس بردی نے کہا ہے کہ حادثات روکنے کے اقدامات کررہے ہیں۔