6سالوں میں بلدیہ عظمی کراچی کے کرپٹ افسران نے 2سے 3پرموشن

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی میں آئوٹ آف ٹرن پرموشن حاصل کرنے والے افسران سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود کسی کاروائی سے محفوظ ہیں ۔گزشتہ 6سالوں میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کرپٹ افسران نے 2سے 3پرموشن حاصل کئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ جون 2011ء سے پٹیشن نمبر89سے مسلسل 4بار اور ہائی کورٹ نے 3بار OPS،آئوٹ آف ٹرن پروموشن ،کیڈر نان کیڈر افسران کے خلاف کاروائی کا حکم دے چکی ہے لیکن بلدیہ عظمیٰ کراچی نے معزز عدالتی احکامات پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا۔

جبکہ سابق 2چیف سیکریٹری کو عدالتی برہمی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے 5سے زائد آنے والے ایڈمنسٹریٹر نے بھی عدالتی احکامات کو مسترد کردیا اور یہی کرپٹ افسران نے جہاں سرکاری خزانے کو زبردست نقصان پہنچایا وہیں ان کرپٹ افسران کو 2سے 3پرموشن بھی دے دیئے گئے جو کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کا کھلا مذاق اُڑانے کے مترادف ہے۔