رواں مالی سال کے سات ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات میں کمی

Cement

Cement

کراچی (جیوڈیسک) مالی سال 2016 کے سات ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات 26 فیصد کمی سے 33 لاکھ 52 ہزار ٹن رہی جبکہ گذشہ سال کے اسی عرصے کے دوران 45 لاکھ 59 ہزار ٹن سیمنٹ برآمد کی گئی تھی۔

جبکہ ایک ماہ کے دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت 2 فیصد کی کمی سے 26 لاکھ 63 ہزار ٹن رہی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق سیمنٹ کی پیداواری لاگت میں مسلسل اضافے کی باعث پاکستانی سیمنٹ بھارت، یو اے ای اور ایران کے مقابلے میں اپنی مسابقتی خصوصیت کھو رہی ہے جبکہ ایرانی سیمنٹ کی اسمگلنگ سے مقامی مارکیٹ متاثر ہو رہی ہے۔

سیمنٹ مینو فیکچررز نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پیداواری لاگت میں کمی اور ایرانی سیمنٹ کی اسملنگ کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرے۔