لاڑ کے نامور سگھڑ اور نڑبیت کے شہنشاہ ساجن چانگ کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) لاڑ کے نامور سگھڑ اور نڑبیت کے شہنشاہ ساجن چانگ کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے مرحوم بیماری کے باعث کئی روز بستر پر پڑے رہے لیکن محکمہ ثقافت سمیت کسی نے حال تک نہ پوچھا ان کے فن کو داد دیتے سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ایک سال قبل ان کو دستارباندھی تھی انہوں نے ایک بیوا، دو بیٹے اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی۔

مرحوم کی جنازہ نماز گائوں مرید چانگ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی ادبی حلقوں اور مقامی لوگوں نے شرکت کی علاوہ ازین تلہار کے قریب گائوں گل محمد ساندھ میں کھیلتے ہوئے معصوم 3سالہ سہیل ولد ابلو میگھواڑ شاخ میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا بچے کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہو گیا۔