سات سو سال پرانا دستی بم دریافت

Hand Grenade

Hand Grenade

یروشلم : غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے شمالی اسرائیل کے ساحل سے ایک ایسا دھماکا خیز آلا دریافت کیا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ شاید دنیا کا پہلا دستی بم ہو، جسے صلیبی جنگوں کے دوران استعمال کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ٹھوس مٹی اور لکڑی سے بنے اس دھماکا خیز آلے کے اندر بارودی مواد کو بھر کے دشمنوں کی جانب پھینکا جاتا تھا۔

اسرائیلی آرکیالوجسٹ ڈائیگو بارکان کا اس دریافت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ جنگوں میں استعمال ہونے والے یہ دستی بم بازنتینی عہد سے لے کر سلطنت عثمانیہ تک استعمال ہوتے رہے۔