اس سال 21 لوگوں کو حج کروانے کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔ شیخ مقبول احمد

Distributes

Distributes

پوران (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) اس سال 21 لوگوں کو حج کروانے کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔ آئندہ سال ہم طائف سے 100 خوش نصیبوں کے لئے حج کی تصریح لینے میں کامیاب ہو جائیں گئے انشااللہ شیخ مقبول احمد سلفی نے طائف اسلامی سنٹر دعوہ والا ارشاد مسرہ میں ایک روزہ تربیتی حج کورس کی تقریب میں کیا۔

امسال طائف اسلامی سنٹر دعوہ والا ارشاد مسرہ کی طرف سے اکیس خوش نصیب لوگوں کو حج کے لئے منتخب کیا گیا۔

ان میں پاکستان انڈیا اور بنگلا دیش کے لوگ شامل ہیں ، یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ ان 21 خوش نصیبوں کے حج کا تمام خرچہ اسلامی سنٹر برداشت کرے گا۔

تقریب کی رونق پاکستان مسلم لیگ( نواز) سعودی عرب کے صدر راجہ محمد ریاض آف پوران اور چیف آرگنائزر PMLNطائف غلام مصطفےٰ عامر تھے۔

نے خوش نصیب لوگوں میں حج کی تصریح اور احرام راجہ محمد ریاض آف پوران اور چیف آرگنائزر PMLNطائف غلام مصطفےٰ عامر تقسیم کئے۔اس بابرکت تقریب میں مقبول احمد سلفی، افتخار احمد سلفی، حافظ زبیر صاحب ، محمد ابرار ، کنور شکیل احمد،شیخ محمد حسنات غنی، اور ممتاز صحافی چوہدری سرفراز احمد آف منڈی بہاؤالدین نے شرکت کی۔