سال 2017 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے عوام پر بھاری رہا

Petroleum Products

Petroleum Products

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایک سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سیاسی پارے میں تبدیلی کے حساب سے بڑھتی اور گھٹتی رہی۔ سیاسی ہلچل میں اضافے پر قیمتوں میں استحکام یا کمی اور حالات میں بہتری کے ساتھ ہی قیمتوں میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

2017 کے دوران غریب یا متوسق طبقے کے استعمال میں آنے والا موٹر سائیکل کا ایندھن لگ بھگ 10 روپے مہنگا ہوگیا، پیٹرول کی قیمت 66 روپے 77 روپے فی لیٹر تک پیہنچ گئی۔

سال 2017 میں مال بردار گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والا ایندھن بھی تقریبا 10 روپے ہی مہنگا ہوگیا۔ ڈیزل کی قیمت 75 روپے سے بڑھ کر 85 روپے تک جا پہنچی جس کے باعث اشیاء خوردونوش سمیت کرایوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

غریب آدمی کا چولہا جلانے والا ایندھن یا مٹی کا تیل ایک سال کے دوران 9 روپے مہنگا ہوا، مٹی کے تیل کی قیمت 43 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 52 روپے تک پہنچ گئی۔