ایک سال میں پولٹری انڈسٹری کو 41 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا: پولٹری ایسوسی ایشن

 Poultry

Poultry

کراچی (جیوڈیسک) مرغی کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث عوام خوش جبکہ پولٹری فارم مالکان کافی پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔

آل پاکستان پولٹری فارم ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے مطابق چند سال سے مرغی اور انڈوں کی پیداواری لاگت میں مسلسل اضافہ جبکہ قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے جس کے باعث صرف ایک سال کے دوران پولٹری انڈسٹری کو لگ بھگ 41 کروڑ ڈالر نقصان ہو چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر صورتحال میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوئی تو جلد ہی پولٹری فارم بند ہونا شروع ہو جائیں گے۔