34 سالہ اسنیپ چیٹ کی ملکہ کیٹی انتقال کر گئیں

Katie May

Katie May

لندن (جیوڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’اسنیپ چیٹ‘ کی ملکہ کہی جانے والی امریکی ماڈل کیٹی مے 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ذکیٹی کو پچھلے ہفتے اسٹروک ہوا تپا اور و اسپتال میں زیر علاج تھی۔ جمعرات کو ڈاکٹروں نے کیٹی کو لائف سپورٹ سے اتار دیا تھا۔

کیٹی کے انسٹا گرام پر 20 لاکھ فالورز تھے اور انھوں نے مشہور میگزین پلے بوائے اور اسپورٹس السٹریٹڈ میں ماڈلنگ کی تھی۔ کیٹی کامیاب ماڈل تھیں لیکن 2012 میں ان کی تشہیر کرنے والی پبلک ریلیشنز کمپنی دیوالیہ ہو گئی۔

ماڈلنگ کے علاوہ وہ میگزین میں بھی کام کرتی تھی جہاں سے انھوں نے سوشل میڈیا کا سفر شروع کیا۔