سال نو کا آغاز، ملک کے مختلف شہروں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ

Firework

Firework

لاہور (جیوڈیسک) نئے سال کے موقعے پر کراچی اور لاہور میں بحریہ ٹاؤن کے زیراہتمام فیملی فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ تقریبات کے دوران آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

تقریبات میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ جنہوں نے نئے سال کے استقبال پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔ لاہور بحریہ کی تقریب میں بھی زندان دلان لاہور نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں ایفل ٹاور کا ماڈل لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا۔

فیصل آباد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے، یہاں بھی آتشبازی کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا گیا۔ ملتان میں منچلے سڑکوں پر نکل آئے اور خوب ہلہ گلہ کیا۔

گوجرانوالہ میں بھی سال دوہزار سولہ کی آمد کا جشن منانے نوجوان گھروں سے باہر نکل آئے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا میں پشاور کے شہری بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور سڑکوں پر آکر نئے سال کا استقبال کیا۔