67 سال گذرنے کے باوجود اسرائیل کا قبضہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے : زبیر حفیظ

Islami Jamiat Talaba

Islami Jamiat Talaba

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ 67سال گزرنے کے باوجود اسرائیل کا قبضہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے مسلم ممالک کے حکمرانوں کا اسرائیل کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھانا انتہائی تشویش ناک ہے۔ اسرائیل نے فلسطین میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں،

عالمی امن کی تباہی کی ساری ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید مودودی اکیڈمی ” یوم النکبہ اور عالمی امن ” کے موضوع پر منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عرب لیگ اور اسلامی ممالک دیگر اتحادوں کو مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے مسلم ممالک کی تنظیموں کے کردار کو فعال بنانا ہوگا۔

مسلم ممالک کی ناکام خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے ا نسانی تاریخ کا سب سے طویل حل طلب مسئلہ آج بھی اقوام متحدہ کی فائلوں میں کہیں دب کر رہ گیا۔ اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کردار انتہائی شرمناک ہے۔ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے عالمی طاقتوں کا کردار مضحکہ خیز ہے۔

ایک طرف نہتے فلسطینی عوام پر اسرائیلی ٹینکوں اور جنگی طیاروں سے بمباری کی جارہی جبکہ دوسری جانب بین الاقوامی دنیا اسرائیل کی حمایت کو مظلوم ثابت کر رہی ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ قومی اور بین الاقوامی فورم پر فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گی۔ اس موقع پر اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کی بیدخلی کے حوالے سے ڈاکو منٹری بھی سینمار کے شرکاء کو دکھائی گئی۔

سید امجد حسین بخاری
مرکزیسیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0334-5019016