یمن: فضائی حملوں میں 12 شہری ہلاک، 10 زخمی

Yemen Air Strikes

Yemen Air Strikes

سادا (جیوڈیسک) یمن کی تحصیل سادا پر فضائی حملوں میں 12 شہری ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے یمن انسانی امداد کے منتظم جیمی میک گلوڈ رِک نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ حوثیوں کے زیر کنٹرول اس شہر میں شہریوں کو ہدف بنانے والے حملے کی خبروں پر ہمیں شدید تشویش ہوئی ہے اور حملوں کے متعلق اقوام متحدہ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر دفتر کی تحقیقات جاری ہیں۔

میک گولڈ رِک نے یمن میں جھڑپوں میں مصروف فریقین کے شہریوں کو نظر انداز کرنے کی مذمت کی اور در پیش مسائل کے خاتمے کے لئے فریقین کو دوبارہ سے مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ حوثیوں نے سعودی عرب کی زیر قیادت کولیشن فورسز کو کل سادا میں شہریوں کو ہدف بنانے والے حملوں کا قصور وار ٹھہرایا تھا تاہم کولیشن فورسز نے تا حال موضوع سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔